سب کو مبارک نیا سال - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/01

سب کو مبارک نیا سال

sabko-mubarak-naya-saal

فلم : سمراٹ (1954)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : سب کو مبارک نیا سال
گلوکار : آشا بھونسلے، ہیمنت کمار
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : اجیت، ریحانہ، کملیش کماری
یوٹیوب : Sabko Mubarak Naya Saal | Samrat 1954

سب کو مبارک نیا سال
نیا سال یہ نیا سال
یہ نیا سال یہ نیا سال
سب کو مبارک نیا سال

سال پرانا ہوا فسانہ
چھوڑو بھی یہ قصہ
نئی بہاریں نئی جوانی
نئے سال کا حصہ
سال پرانا ہوا فسانہ
چھوڑو بھی یہ غصہ
نئی بہاریں نئی جوانی
نئے سال کا حصہ

گیا دسمبر جانے دو
آئی جنوری آنے دو
دل سے دل ٹکرانے دو
ٹکرانے دو ٹکرانے دو ہے نیا سال
سب کو مبارک نیا سال

جانے والے پاس آ
آنے والے آ جا
لے کے خوشیوں کے جام
تجھے سب کا سلام
کرو جی ہنستے ہنستے
آنے والے سال کو نمستے
گیا دسمبر جانے دو
آئی جنوری آنے دو
سب کو مبارک نیا سال
نیا سال یہ نیا سال

Sabko Mubarak Naya Saal - film: Samrat (1954)

No comments:

Post a Comment