من ڈولے میرا تن ڈولے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/23

من ڈولے میرا تن ڈولے

man-dole-mera-tan-dole

فلم : ناگن (1954)
نغمہ نگار: راجندر کرشن
نغمہ : من ڈولے میرا تن ڈولے
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : پردیپ کمار ، وجینتی مالا
یوٹیوب : Man Dole Mera Tan Dole | Nagin

من ڈولے میرا تن ڈولے
میرے دل کا گیا قرار رے
یہ کون بجائے بانسریا

مدھر مدھر سپنوں میں دیکھی میں نے راہ نویلی
توڑ چلی میں لاج کا پہرہ جانے کہاں اکیلی
چلی میں جانے کہاں اکیلی
رس گھولے، دھن یوں بولے، جیسے ٹھنڈی پڑے پھوار رے
یہ کون بجائے بانسریا

قدم قدم پر رنگ سنہرا یہ کس نے بکھرایا
ناگن کا من بس کرنے یہ کون سپیرا آیا
یہ کون سپیرا آیا
پگ ڈولے، دل یوں بولے، تیرا ہو کے رہا شکار رے
یہ کون بجائے بانسریا

Man Dole Mera Tan Dole - film: Nagin (1954)

No comments:

Post a Comment