دنیا والوں سے دور - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/24

دنیا والوں سے دور

duniya-walon-se-door

فلم : اجالا (1959)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : دنیا والوں سے دور
گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور ، مالا سنہا
یوٹیوب : Duniya Walon Se Door | Ujala

دنیا والوں سے دور، جانے والوں سے دور
آ جا آ جا چلیں کہیں دور، کہیں دور

وہ پیار کا جہاں ہے، ہر دل پہ مہرباں ہے
کچھ اور وہ زمیں ہے، کچھ اور آسماں ہے
نہ ظلم کا نشاں ہے، نہ غم کی داستاں ہے
ہر کوئی جس کو سمجھے وہ پیار کی زباں ہے

الفت کی راگنی میں مستانی بےخودی میں
کھو جائیں گے یہ دو دل کھوئی سی چاندنی میں
پھر کیا کرے گی دنیا، جل جل مرے گی دنیا
تاروں میں دو ستارے دیکھا کرے گی دنیا

ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے، خود کو بنا سنبھالے
نکلیں گے ہم جدھر سے ہو جائیں گے اجالے
چندا کہے گا ہنس کر سینے پہ ہاتھ رکھ کر
جو جا رہے ہیں دیکھو دو پیار کرنے والے

Duniya Walon Se Door - film: Ujala (1959)

No comments:

Post a Comment