ابھی کمسن ہو ناداں ہو جانِ جاں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/25

ابھی کمسن ہو ناداں ہو جانِ جاں

Abhi Kamsin Ho Naadan Ho

فلم : آیا طوفان (1964)
نغمہ نگار: اسد بھوپالی
نغمہ : ابھی کمسن ہو ناداں ہو جانِ جاں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دارا سنگھ ، ہیلن
یوٹیوب : Abhi Kamsin Ho Naadan Ho | Aaya Toofan

برا نہ مانو صنم، اپنا دل ہمیں دے دو
ہماری بات رکھو، ہمیں بھی ساتھ رکھو
تمہیں ہماری قسم، اپنا دل ہمیں دے دو

ابھی کمسن ہو ناداں ہو جانِ جاں
کیا کرو گی میرا دل
توڑ دو گی میرا دل
پہلے سیکھو دل لگانا

بہت حسین ہو ٹھہرو شباب آنے دو
شریر آنکھوں میں شرم و حجاب آنے دو
تمہارے سامنے پھر بیشمار دل ہوں گے
جہاں بھی جاؤ گی صدقے ہزار دل ہوں گے
آنے والا ہے اب ایسا قاتل زمانہ

گناہ ٹھہرے گا سب سے نظر ملانا بھی
بنے گا جرم کسی دن یہ مسکرانا بھی
کبھی جو دل کی کسک درد بن کے ابھرے گی
تڑپ تڑپ کے شبِ انتظار گزرے گی
کوئی پوچھے گا جب کیا کرو گی بہانہ

Abhi Kamsin Ho Naadan Ho - film: Aaya Toofan (1964)

No comments:

Post a Comment