فلم : پیار کا ساگر (1966)
نغمہ نگار: پریم دھون
نغمہ : مجھے پیار کی زندگی دینے والے
گلوکار : محمد رفیع، آشا بھونسلے
موسیقار : روی
اداکار : مینا کماری، راجندر کمار
یوٹیوب : Mujhe Pyar Ki Zindagi Dene Wale | Pyaar Ka Saagar
مجھے پیار کی زندگی دینے والے
کبھی غم نہ دینا خوشی دینے والے
محبت كے وعدے بھلا تو نہ دو گے
کہیں مجھ سے دامن چھڑا تو نہ لو گے
میرے دل کی دنیا ہے تیرے حوالے
مجھے پیار کی زندگی دینے والے
زمانے میں تم سے نہیں کوئی پیارا
یہ جان بھی تمہاری یہ دل بھی تمہارا
جو نہ ہو یقیں تو کبھی آزما لے
مجھے پیار کی زندگی دینے والے
بھروسہ ہے ہم کو محبت پہ تیری
تو پِھر ہنس کے دیکھو نگاہوں میں میری
یہ ڈر ہے زمانہ جدا کر نہ ڈالے
مجھے پیار کی زندگی دینے والے
کبھی غم نہ دینا خوشی دینے والے
No comments:
Post a Comment