کوئی جب راہ نہ پائے، میرے سنگ آئے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/08/01

کوئی جب راہ نہ پائے، میرے سنگ آئے

koi-jab-raah-na-paye-dosti

فلم : دوستی (1964)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : کوئی جب راہ نہ پائے، میرے سنگ آئے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : سدھیر کمار، سشیل کمار، سنجے خاں
یوٹیوب : Koi Jab rah na paye (Dosti)

کوئی جب راہ نہ پائے
میرے سنگ آئے
کہ پگ پگ دیپ جلائے
میری دوستی، میرا پیار


جیون کا یہی ہے دستور
پیار بنا اکیلا مجبور
دوستی کو مانیں تو سب دکھ دور
کوئی کاہے ٹھوکر کھائے
میرے سنگ آئے
کہ پگ پگ دیپ جلائے
میری دوستی، میرا پیار


دونوں کے ہیں روپ ہزار
پر میری سنے جو سنسار
دوستی ہے بھائی، تو بہنا ہے پیار
کوئی مت نین چرائے
میرے سنگ آئے
کہ پگ پگ دیپ جلائے
میری دوستی، میرا پیار


پیار کا ہے، پیار ہی نام
کہیں مِیرا، کہیں گھنشیام
دوستی کا یارو نہیں کوئی دھام
کوئی کہیں دور نہ جائے
میرے سنگ آئے
کہ پگ پگ دیپ جلائے
میری دوستی، میرا پیار


Koi Jab Raah Na Paye - film: Dosti (1964)

No comments:

Post a Comment