فلم : پاپا کہتے ہیں (1996)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : پہلے پیار کا پہلا غم
گلوکار : کویتا کرشنامورتی
موسیقار : راجیش روشن
اداکار : جگل ہنس راج، میوری کانگو
یوٹیوب : Pehle Pyar Ka Pehla Gum | Papa Kahte Hain
پہلے پیار کا پہلا غم
پہلی بار ہیں آنکھیں نم
پہلا ہے تنہائی کا یہ موسم
آ بھی جاؤ ورنہ رو دیں گے ہم
ہم نے تھے دیکھے ساتھ جو مل کے سپنے روٹھ گئے
سارے کھلونے کانچ کے نکلے چھونے سے ٹوٹ گئے
اب ہم ہیں تنہائی ہے
اک اداسی چھائی ہے
دھڑکنا بھی ہے جیسے مدھم مدھم
آ بھی جاؤ ورنہ رو دیں گے ہم
تم جو نہیں تو دنیا ہم کو اچھی نہیں لگتی
تم جو نہیں تو بات کوئی ہو سچی نہیں لگتی
ہم نے دل کو سمجھایا
سو باتوں سے بہلایا
لیکن دل کا درد نہیں ہوتا کم
آ بھی جاؤ ورنہ رو دیں گے ہم
No comments:
Post a Comment