دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/07/16

دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے

dooriyan-nazdikiyan-ban-gayi

فلم : دنیا (1968)
نغمہ نگار : حسرت جےپوری
نغمہ : دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے
گلوکار : آشا بھونسلے، کشور کمار
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : دیوآنند، وجینتی مالا
یوٹیوب : Duriya Najdikiya Ban Gayi

دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے
کہہ ڈالیں کتنی باتیں ان-کہی عجب اتفاق ہے


ایسے ملیں دو نگاہیں، ملتی ہیں جیسے دو راہیں
جاگی یہ الفت پرانی، گانے لگی ہیں فضائیں


پیار کی شہنائیاں بج گئیں عجب اتفاق ہے
دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے


ایک ڈگر پہ ملے ہیں ہم تم دو ہمسائے
ایسا لگا م سے مل کر، دن بچپن کے آئے


وادیاں امید کی سج گئیں، عجب اتفاق ہے
دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے


پہلے کبھی اجنبی تھے اب تو میری زندگی ہو
سپنوں میں دیکھا تھا جس کو، ساتھی پرانے تمہی ہو


بستیاں ارمان کی بس گئیں، عجب اتفاق ہے
دوریاں نزدیکیاں بن گئیں عجب اتفاق ہے



Dooriyan Nazdikiyan Ban Gayi - film: Duniya (1968)

No comments:

Post a Comment