فلم : رضیہ سلطان (1983)
نغمہ نگار: جانثار اختر
نغمہ : خواب بن کر کوئی آئے گا تو نیند آئے گی
گلوکار : لتا منگیشکر
موسیقار : خیام
اداکار : ہیما مالینی، دھرمیندر، پروین بابی
یوٹیوب : Khwaab Ban Kar Koi Aayega
چوم کر رات جو سلائے گی تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا تو نیند آئے گی
اب وہی آ کے سلائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا ۔۔۔
بات جو صرف نگاہوں سے کہی جاتی ہے
کوئی ہونٹوں سے سنائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا ۔۔۔
نرم زلفوں کی مہک گرم بدن کی خوشبو
چپکے چپکے وہ چرائے گا تو نیند آئے گی
جسم ہاتھوں کی حرارت سے پگھل جائے گا
آگ رگ رگ میں لگائے گا تو نیند آئے گی
کوئی تڑپائے گا ہر آن تو چین آئے گا
کوئی ہر رات ستائے گا تو نیند آئے گی
خواب بن کر کوئی آئے گا تو نیند آئے گی
اب وہی آ کے سلائے گا تو نیند آئے گی
No comments:
Post a Comment