کان میں جھمکا، چال میں ٹھمکا، کمر پہ چوٹی لٹکے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/08/05

کان میں جھمکا، چال میں ٹھمکا، کمر پہ چوٹی لٹکے

kaan-mein-jhumka-sawan-bhadon

فلم : ساون بھادوں (1970)
نغمہ نگار: ورما ملک
نغمہ : کان میں جھمکا، چال میں ٹھمکا، کمر پہ چوٹی لٹکے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : ورما ملک
اداکار : ریکھا، نوین نشچل
یوٹیوب : Kaan Mein Jhumka Chaal Mein | Sawan Bhadon

اے ہائے
کان میں جھمکا، چال میں ٹھمکا، کمر پہ چوٹی لٹکے
ہو گیا دل کا پرزہ پرزہ، لگے پچاسی جھٹکے
ہو تیرا رنگ ہے نشیلا، انگ انگ ہے نشیلا


نشے میں پلکیں تنی تنی، جان پہ میری بنی بنی
چڑھتی جوانی تیری، کیسے سنبھالے تو
حسن تیرا متوالا ہے، اری کس کے لیے سنبھالا ہے
بنوں رکھوالا، کر دے میرے حوالے تو


تیری یہ جوانی البیلی، یہ پہیلی ہے اکیلی
مجھے ساتھی بنا لے ہاں
ان زلفوں میں الجھ الجھ کے، کئی مسافر بھٹکے
ہو گیا دل کا پرزہ پرزہ، لگے پچاسی جھٹکے
ہو تیرا رنگ ہے نشیلا، انگ انگ ہے نشیلا


تیری مانگ میں، جو میں سیندور بھر دوں
تو ہر رات کو چاندنی رات کر دوں
تجھے کھینچ کر اپنے دل سے لگا لوں
زمیں پر تجھے میں خدا سے ملا دوں


ایسی کروں گا میں دیوانی مستانی او جانی
ذرا نظریں ملا لے سمجھی
ارمانوں کے کھلے دریچے، آ جا ذرا سمٹ کے
ہو گیا دل کا پرزہ پرزہ، لگے پچاسی جھٹکے
ہو تیرا رنگ ہے نشیلا، انگ انگ ہے نشیلا


بول کہوں میں کھرے کھرے، جاتی ہے کیوں پرے پرے
میری زندگی میں آ جا، پیار کو بسا دوں میں
پاس اگر تو آ جائے، سانس سانس ٹکرا جائے
دل کیوں دھڑکتا ہے، تجھ کو دکھا دوں میں
تیر پہ تیر چلا کے، مسکرا کے، شرما کے، مجھے پاس بلا لے
وہیں پہ میلے لگ جائیں، تو دیکھے جہاں پلٹ کے
ہو گیا دل کا پرزہ پرزہ، لگے پچاسی جھٹکے
ہو تیرا رنگ ہے نشیلا، انگ انگ ہے نشیلا
کان میں جھمکا، چال میں ٹھمکا، کمر پہ چوٹی لٹکے


Kaan Mein Jhumka Chaal Mein - film: Sawan Bhadon (1970)

No comments:

Post a Comment