فلم : پوتر پاپی (1970)
نغمہ نگار: پریم دھون
نغمہ : اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : پریم دھون
اداکار : بلراج ساہنی، پریکشت ساہنی، تنوجہ
یوٹیوب : Allah Hi Allah Kar Pyare - Pavitra Papi (1970)
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
اللہ ہی اللہ
او ٹھنڈی آہیں نہ بھر پیارے
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
ہو کوئی ایسی رات نہیں ہے
جس کا ہوتا نہیں سویرا
ہو کانٹوں کا دکھ ہو جھیلنے والے
پھولوں پر بھی حق ہے تیرا
سکھ دے چاہے دکھ دے داتا
ہنس کے جھولی بھر پیارے بھئی
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھئی
جو تیرے دل میں کھوٹ نہیں
اپنے کیے پہ کیوں پچھتانا
بانٹ لے درد کسی کا جگ میں
اور یہاں سے کیا لے جانا
جب تک صاف ہے دل کا شیشہ
دنیا سے نہ ڈر پیارے بھائی
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
اللہ ہی اللہ ، مولا ہی مولا ہو
او کیا جانے کب سپنے ٹوٹیں
اجڑ جائے خوشیوں کا میلہ
اور کب یہ قسمت چھوڑ دے
تجھ کو لا کے دوراہوں پہ اکیلا
کتنے موڑ ابھی ہیں باقی
کس کو ہے یہ خبر پیارے بھئی
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
اللہ ہی اللہ ، مولا ہی مولا ہو
کبھی کبھی اس دنیا میں یارو
ایسے فرشتے بھی آتے ہیں
کسی کو اپنا سب کچھ دے کے
خالی ہاتھ چلے جاتے ہیں
جیسے سکھ کی چھایا دے کر
بادل جائیں بکھر پیارے
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھئی
اللہ ہی اللہ
او ٹھنڈی آہیں نہ بھر پیارے
اللہ ہی اللہ کر پیارے بھائی
اللہ ہی اللہ ، مولا ہی مولا ہو
No comments:
Post a Comment