فلم : ہیرا پھیری (1976)
نغمہ نگار: انجان
نغمہ : اور وقت کی ہیرا پھیری ہے
گلوکار : مہندر کپور، کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : امیتابھ بچن، ونود کھنہ، سائرہ بانو، سلکھشنا پنڈت
یوٹیوب : Aur Waqt Ki Hera Pheri Hai - Hera Pheri (1976)
کل تک رب کو بھولا تھا
اب نام لگا ہے رٹنے
جب مال لگا ہے گھٹنے
لگا کلیجہ پھٹنے
تو خیرات لگی ہے بٹنے
پر چنتا کی کوئی بات نہیں
ہم ہیں تیرے ساتھ بالکل
ارے پہنچا دیں گے اس کے کانوں تک
ہم یہ تیری بات
کیونکہ
دربار میں اوپر والے کے
اندھیر نہیں پر دیری ہے
تقدیر کا سارا کھیل ہے یہ
اور وقت کی ہیرا پھیری ہے
تجھے جتنا پیار ہے دولت سے
اتنا تو اگر داتا سے کرے
تو ہر مشکل ہر غم پیارے
رہے تجھ سے ہمیشہ پرے
تو چھوڑ دے دولت کا چکر
یہ تیری ہے نہ میری ہے
میری ہے تیری ہے
میری ہے جی میری ہے
تیری ہے نہ میری ہے
سونا چاندی ہیرے موتی
رہ جائیں گے دھرے تجوری میں
اسے خبر ہے تو نے کیا رکھا
گودام کی ہر اک بوری میں
یہ مایا ساتھ نہ جائے گی
یہ مایا پاپ کی ڈھیری ہے
تقدیر کا سارا کھیل ہے یہ
اور وقت کی ہیرا پھیری ہے
تو لالچ نہ کر زیادہ کا
خود کھا اوروں کو کھانے دے
جتنا آتا ہے آنے دے
جتنا جاتا ہے جانے دے
تو جانے دے تو آنے دے
سنتوں کی باتیں مان بھی لے
اس میں ہی بھلائی تیری ہے
معلوم اسے بندہ کی ذات
تیرے کالے دھندے کی بات
تیرے دو ہیں، اس کے لاکھ ہاتھ
اس کے آگے تیری کیا بساط
وہ چاہے تو کر سکتا ہے
تیری رات کو دن اور دن کو رات
تو ڈال ڈال وہ پات پات
لگتا ہے دور ہے ساتھ ساتھ
تو سیر سمجھتا ہے خود کو
اوپر والا پنسیری ہے
یہ وقت کی ہیرا پھیری ہے
No comments:
Post a Comment