پھولوں سا چہرہ تیرا ، کلیوں سی مسکان ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/08/18

پھولوں سا چہرہ تیرا ، کلیوں سی مسکان ہے

phoolon-sa-chehra-tera

فلم : اناڑی (1993)
نغمہ نگار: سمیر
نغمہ : پھولوں سا چہرہ تیرا ، کلیوں سی مسکان ہے
گلوکار : ادت نارائن
موسیقار : آنند ملند
اداکار : کرشمہ کپور، وینکٹیش
یوٹیوب : Tum Jo Mil Gaye Ho

پھولوں سا چہرہ تیرا
کلیوں سی مسکان ہے
رنگ تیرا دیکھ کے، روپ تیرا دیکھ کے
قدرت بھی حیران ہے


ہرنی کے جیسی آنکھیں ہیں تیری
بلبل کی جیسے تیری چال ہے
ماتھے پہ تیرے سورج کی لالی
ریشم کے جیسا تیرا بال ہے


چاند ستاروں میں، ایک ہزاروں میں
تیرا یہاں کوئی جواب نہیں ہے
شوخ بہاروں میں، مہکے نظاروں میں
باغ میں بھی ایسا گلاب نہیں ہے


خوشیوں میں تو ہے پلی، ہر غم سے انجان ہے
رنگ تیرا دیکھ کے، روپ تیرا دیکھ کے
قدرت بھی حیران ہے


سارے جہاں میں پھیلا اجالا
دھرتی پہ آئی چمک چاندنی
ہونٹوں پہ تیرے گیتوں کی مالا
سانسوں میں تیری کھلی راگنی
بینڈ بجاؤں گا، جھوم کے گاؤں گا
بیاہ تیرا ہوگا، بارات سجے گی
سجنی سجن ہوں گے، لوگ مگن ہوں گے
میری دعاؤں سے وہ رات سجے گی


لمبی ہو تیری عمر ہم سب کا ارمان ہے
رنگ تیرا دیکھ کے، روپ تیرا دیکھ کے
قدرت بھی حیران ہے
پھولوں سا چہرہ تیرا
کلیوں سی مسکان ہے


Phoolon Sa Chehra Tera - film: Anari (1993)

No comments:

Post a Comment