فلم : ہنستے زخم (1973)
نغمہ نگار: کیفی اعظمی
نغمہ : تم جو مل گئے ہو
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : مدن موہن
اداکار : نوین نشچل، پریہ راج ونش، بلراج ساہنی
یوٹیوب : Tum Jo Mil Gaye Ho
تم جو مل گئے ہو، تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا
ایک بھٹکے ہوئے راہی کو
کاروان مل گیا
بیٹھو نہ دور ہم سے
دیکھو! خفا نہ ہو
قسمت سے مل گئے ہو
مل کے جدا نہ ہو
میری کیا خطا ہے
ہوتا ہے یہ بھی
کہ زمین سے بھی کبھی
آسمان مل گیا
کہ جہان مل گیا
تم کیا جانو، تم کیا ہو
ایک سریلا نغمہ ہو
بھیگی راتوں میں مستی
تپتے دن میں سایہ ہو
تم کیا جانو، تم کیا ہو
اب جو آگئے ہو، جانے نہ دوں گا
کہ مجھے ایک حسیں مہربان مل گیا
کہ جہان مل گیا
تم بھی تھے کھوئے کھوئے
میں بھی بجھا بجھا
تھا اجنبی زمانہ
اپنا کوئی نہ تھا
دل کو جو مل گیا ہے، تیرا سہارا
اِک نئی زندگی کا نشان مل گیا
تم جو مل گئے ہو
تو یہ لگتا ہے
کہ جہان مل گیا
ایک بھٹکے ہوئے راہی کو
کاروان مل گیا
کہ جہان مل گیا
کہ جہان مل گیا
No comments:
Post a Comment