حب الوطنی پر یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/08/15

حب الوطنی پر یادگار بالی ووڈ مقبول عام ہٹ نغمے

patriotic-songs-bollywood

بالی ووڈ فلموں میں تحریک آزادی، وطن سے محبت اور وطن پر مر مٹنے کا جذبہ اجاگر کرنے والے ایسے متعدد نغمے ہیں جنہیں سنتے ہوئے آج بھی جسم و جان میں توانائی کے بھر جانے کا احساس ہوتا ہے۔ جیسے فلم 'شہید' کا گیت "وطن کی راہ میں وطن کے نوجواں شہید ہو" جو حب الوطنی کی بیش بہا ترجمانی کرتا ہے۔ جیسے فلم 'جاگرتی' کا گیت "ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے" جس میں تحریک آزادی کے دوران پیش آئے مصائب کا ذکر بھی ہے اور اس بات کی بھی تائید کی گئی کہ حصول آزادی ایک بیش قیمت اثاثہ ہے جس کی آبیاری کرنا آنے والی نسل نو کا فریضہ ہے۔ اسی طرح فلم 'نیا دور' کے ایک گیت "یہ دیش ہے ویر جوانوں کا" میں وطن عزیز سے محبت اور آزادی کو مضبوط کرنے کے خیال کی ترجمانی کی گئی ہے۔

ہمارے ملک کے رہنماؤں کے مطابق 'بچے ملک کا مستقبل ہیں' اور ممکنہ قیادت انہیں کے ہاتھوں میں ہوگی اس لیے ان کا حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہونا نہایت ضروری ہے، جس کے لیے فلم 'گنگا جمنا' میں ماسٹر جی ایک پیڑ کی چھاؤں میں بچوں کو جمع کر کے ایک گیت گاتے ہیں: انصاف کی ڈگر پہ، بچو دکھاؤ چل کے۔

عامر خان کی سنہ 1999 میں ریلیز ہوئی فلم 'سرفروش' کا نغمہ "سرفروشی کی شمع دل میں جلا لو یارو ، زندگی موت نہ بن جائے سنبھالو یارو" ملک کے موجودہ دگرگوں حالات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ اس گیت کے ذریعے امن، رواداری اور بھائی چارہ کا جو پیغام دیا گیا ہے اسے ملک کے ہر طبقہ کے بیچ عام کرنے کی ضرورت ہے۔


ذیل میں جذبۂ حب الوطنی پر مبنی بالی ووڈ کے ایسے دس (10) مقبول عام گیت تحریر اور یوٹیوب ویڈیو کی شکل میں پیش ہیں، جو آج بھی ذوق و شوق سے دیکھے اور سنے جاتے ہیں۔

Patriotic top hit songs, Independence day songs, from Bollywood movies with urdu lyrics and video.

No comments:

Post a Comment