فلم : پورب اور پچھم (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : ہے پریت جہاں کی ریت سدا ، میں گیت وہاں کے گاتا ہوں
گلوکار : مہندر کپور
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : اشوک کمار، سائرہ بانو، منوج کمار، پران
یوٹیوب : Hai Preet Jahan Ki Reet Sada
جب زیرو دیا میرے بھارت نے
دنیا کو تب گنتی آئی
تاروں کی بھاشا بھارت نے
دنیا کو پہلے سکھلائی
دیتا نہ دشملو بھارت تو
یوں چاند پے جانا مشکل تھا
دھرتی اور چاند کی دوری کا
اندازہ لگانا مشکل تھا
سبھیتا جہاں پہلے آئی
پہلے جنمی ہے جہاں پہ کلا
اپنا بھارت وہ بھارت ہے
جس کے پیچھے سنسار چلا
سنسار چلا اور آگے بڑھا
یوں آگے بڑھا، بڑھتا ہی گیا
بھگوان کرے یہ اور بڑھے
بڑھتا ہی رہے اور پھولے پھلے
ہے پریت جہاں کی ریت سدا
میں گیت وہاں کے گاتا ہوں
بھارت کا رہنے والا ہوں
بھارت کی بات سناتا ہوں
کالے گورے کا بھید نہیں
ہر دل سے ہمارا ناتا ہے
کچھ اور نہ آتا ہو ہم کو
ہمیں پیار نبھانا آتا ہے
جسے مان چکی ساری دنیا
میں بات وہی دہراتا ہوں
بھارت کا رہنے والا ہوں
بھارت کی بات سناتا ہوں
جیتے ہو کسی نے دیش تو کیا
ہم نے تو دلوں کو جیتا ہے
جہاں رام ابھی تک ہے نر میں
ناری میں ابھی تک سیتا ہے
اتنے پاون ہیں لوگ جہاں
میں نیت نیت شیش جھکاتا ہوں
بھارت کا رہنے والا ہوں
بھارت کی بات سناتا ہوں
اتنی ممتا ندیوں کو بھی
جہاں ماتا کہہ کے بلاتے ہیں
اتنا آدر انسان تو کیا
پتھر بھی پوجے جاتے ہیں
اس دھرتی پہ میں نے جنم لیا
یہ سوچ کے میں اتراتا ہوں
بھارت کا رہنے والا ہوں
بھارت کی بات سناتا ہوں
No comments:
Post a Comment