پھر بھی دل ہے ہندوستانی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/20

پھر بھی دل ہے ہندوستانی

phir-bhi-dil-hai-hindustani

فلم : پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)
نغمہ نگار : جاوید اختر
نغمہ : پھر بھی دل ہے ہندوستانی
گلوکار : ادت نارائن
موسیقار : جتن للت
اداکار : شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ
یوٹیوب : Phir Bhi Dil Hai Hindustani

ہم لوگوں کو سمجھ سکو تو سمجھو دلبر جانی
جتنا بھی تم سمجھو گے اتنی ہوگی حیرانی

اپنی چھتری تم کو دے دیں کبھی جو برسے پانی
کبھی نئے پیکٹ میں بیچیں تم کو چیز پرانی
پھر بھی دل ہے ہندوستانی، پھر بھی دل ہے ہندوستانی

تھوڑے اناڑی ہیں تھوڑے کھلاڑی
رک رک کے چلتی ہے اپنی گاڑی
ہمیں پیار چاہیے، اور پیسے بھی
ہم ایسے بھی ہیں، ہم ہیں ویسے بھی

ہم لوگوں کو سمجھ سکو تو سمجھو دلبر جانی
الٹی سیدھی جیسی بھی ہے اپنی یہ ہے کہانی
تھوڑی ہم میں خوشیاں بھی ہیں تھوڑی ہے نادانی
تھوڑی ہم میں سچائی ہے تھوڑی بےایمانی
پھر بھی دل ہے ہندوستانی، پھر بھی دل ہے ہندوستانی

آنکھوں میں کچھ آنسو ہیں کچھ سپنے ہیں
آنسو اور سپنے دونوں ہی اپنے ہیں
دل دکھا ہے لیکن ٹوٹا تو نہیں ہے
امید کا دامن چوکا تو نہیں ہے

ہم لوگوں کو سمجھ سکو تو سمجھو دلبر جانی
تھوڑی مجبوری ہے لیکن تھوڑی ہے من مانی
تھوڑی تو تو میں میں ہے تھوڑی کھینچا تانی
ہم میں کافی باتیں ہیں جو لگتی ہیں دیوانی
پھر بھی دل ہے ہندوستانی، پھر بھی دل ہے ہندوستانی

Phir Bhi Dil Hai Hindustani - film: Phir Bhi Dil Hai Hindustani (2000)

No comments:

Post a Comment