یہ سفر بہت ہے کٹھن مگر - فلم 1942 اے لو اسٹوری - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/19

یہ سفر بہت ہے کٹھن مگر - فلم 1942 اے لو اسٹوری

Yeh-Safar-Bahot-Hai-Kathin-magar

نغمہ : یہ سفر بہت ہے کٹھن مگر
فلم : 1942 اے لو اسٹوری (1995)
نغمہ نگار : جاوید اختر
گلوکار : شیواجی چٹوپادھیائے
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : انل کپور، منیشا کوئرالا، جیکی شراف
یوٹیوب : Yeh Safar - 1942: A Love Story

دل ناامید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام، مگر شام ہی تو ہے

یہ سفر بہت ہے کٹھن مگر
نہ اداس ہو میرے ہم سفر

یہ ستم کی رات ہے ڈھلنے کو
ہے اندھیرا غم کا پگھلنے کو
ذرا دیر اس میں لگے اگر
نہ اداس ہو میرے ہم سفر

نہیں رہنے والی یہ مشکلیں
کہ ہیں اگلے موڑ پہ منزلیں
میری بات کا تو یقین کر
نہ اداس ہو میرے ہم سفر

کبھی ڈھونڈ لے گا یہ کارواں
وہ نئی زمیں، نیا آسماں
جسے ڈھونڈتی ہے تیری نظر
نہ اداس ہو میرے ہم سفر

Yeh Safar Bahot Hai Kathin magar - film: 1942: A Love Story (1995)

No comments:

Post a Comment