دل تو پاگل ہے دل دیوانہ ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/18

دل تو پاگل ہے دل دیوانہ ہے

dil-to-pagal-hai

فلم : دل تو پاگل ہے (1997)
نغمہ نگار : آنند بخشی
نغمہ : دل تو پاگل ہے دل دیوانہ ہے
گلوکار : لتا منگیشکر، ادت نارائن
موسیقار : اتم سنگھ
اداکار : مادھوری ڈکشت، شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، اکشے کمار
یوٹیوب : Dil To Pagal Hai

دل تو پاگل ہے، دل دیوانہ ہے
پہلی پہلی بار ملاتا ہے یہی، سینے میں پھر آگ لگاتا ہے
دھیرے دھیرے پیار سکھاتا ہے یہی، ہنساتا یہی، یہی رلاتا ہے
ساری ساری رات جگاتا ہے یہی، انکھیوں سے نیند چراتا ہے
سچے جھوٹے خواب دکھاتا ہے یہی، ہنساتا یہی، یہی رلاتا ہے

اس دل کی باتوں میں جو آتے ہیں، وہ بھی دیوانے ہو جاتے ہیں
منزل تو راہی ڈھونڈ لیتے ہیں، رستے مگر کھو جاتے ہیں

صورت سے میں نہ پہچانوں گی، نام سے بھی نہ اس کو جانوں گی
دیکھوں گی کچھ نہ میں سوچوں گی، دل جو کہے گا وہی مانوں گی

دل کا کہنا ہم سب مانیں، دل نہ کسی کی مانے
جان دی ہم نے، جان گئے سب اک وہ ہی نہ جانے

رہنے دو چھوڑو یہ کہانیاں، دیوانے پن کی سب نشانیاں
لوگوں کی ساری پریشانیاں، اس دل کی ہیں یہ مہربانیاں

دل تو پاگل ہے، دل دیوانہ ہے
دل تو پاگل ہے، دل دیوانہ ہے

Dil To Pagal Hai - film: Dil To Pagal Hai (1997)

No comments:

Post a Comment