ہم دونوں دو پریمی دنیا چھوڑ چلے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/09/30

ہم دونوں دو پریمی دنیا چھوڑ چلے

hum-dono-do-premi

فلم : اجنبی (1974)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ہم دونوں دو پریمی دنیا چھوڑ چلے
گلوکار : لتا منگیشکر، کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، زینت امان
یوٹیوب : Hum Dono Do Premi

ہم دونوں دو پریمی دنیا چھوڑ چلے
جیون کی ہم ساری رسمیں توڑ چلے
بابل کی آئے موہے یاد
جانے کیا ہو اب اس کے بعد


گاڑی سے کہہ دو چلے تیز منزل ہے دور
تھوڑا سفر کا مزا لیجیے، اے حضور
دیکھو نہ چھیڑو اس طرح
رستہ کٹے پھر کس طرح


جانا کہاں ہے بتا اس شہر کا نام
لے چل جہاں تیری مرضی، یہ تیرا ہے کام
مجھ پہ ہے اتنا اعتبار
میں نے کیا ہے تم سے پیار


ایسا نہ ہو تو کبھی چھوڑ دے میرا ساتھ
پھر نہ کبھی کہنا دل توڑنے والی بات
میں نے تو کی تھی دل لگی
میں نے بھی کی تھی دل لگی


Hum Dono Do Premi - film: Ajanabee (1974)

No comments:

Post a Comment