نغمہ نگار: خمار بارہ بنکوی
نغمہ : ساز ہو تم آواز ہوں میں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : نوشاد
اداکار : سائرہ بانو ، جوائے مکرجی
یوٹیوب : Saaz Ho Tum Awaaz Hoon Main
ساز ہو تم آواز ہوں میں
تم وینا ہو میں ہوں تار
روک سکو تو روک لو
اپنی پائل کی جھنکار
ساز ہو تم ۔۔۔
میرے گیت کو گیت نہ سمجھو
پیار کی ہے سرگم
میرے راگ کے ہر ایک سر پہ
گھنگھرو بولے چھم چھم
پریت کی لے پر جھوم کے ناچو
اب نہ کرو انکار
روک سکو تو روک لو
اپنی پائل کی جھنکار
ساز ہو تم ۔۔۔
پریم ترانہ رنگ پہ آیا
روپ نے لی انگڑائی
تال پہ من کی جھانجھر جھنکی
جھانجھر جھنکی چھن چھن
پتلی کمر بل کھائی
سدھ بدھ کھو کر بےسدھ ہو کر
ناچ اٹھی گلنار
روک سکو تو روک لو
اپنی پائل کی جھنکار
ساز ہو تم ۔۔۔
تن من جھومے گگن تو چومے
پریت ہوئی متوالی
آج ملا جیون سے جیون
پیار نے منزل پائی
دل کی بازی جیت کے میں نے
جیت لیا سنسار
روک سکو تو روک لو
اپنی پائل کی جھنکار
ساز ہو تم ۔۔۔
No comments:
Post a Comment