آیا ہے مجھے پھر یاد وہ ظالم - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/09/04

آیا ہے مجھے پھر یاد وہ ظالم

aaya-hai-mujhe-phir-yaad
فلم : دیور (1966)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : آیا ہے مجھے پھر یاد وہ ظالم
گلوکار : مکیش
موسیقار : روشن
اداکار : دھرمیندر ، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Aaya Hai Mujhe Phir Yaad

آیا ہے مجھے پھر یاد وہ ظالم
گزرا زمانہ بچپن کا
ہائے رے اکیلے چھوڑ کے جانا
اور نہ آنا بچپن کا


وہ کھیل، وہ ساتھی، وہ جھولے
وہ دوڑ کے کہنا، آ چھو لے
ہم آج تلک بھی نہ بھولے وہ
خواب سہانا بچپن کا


اس کی سب کو پہچان نہیں
یہ دو دن کا مہمان نہیں
مشکل ہے بہت آسان نہیں یہ
پیار بھلانا بچپن کا


مل کر روئیں، فریاد کریں
ان بیتے دنوں کی یاد کریں
اے کاش کہیں مل جائے کوئی جو
میت پرانا بچپن کا


Aaya Hai Mujhe Phir Yaad - film: Devar (1966)

No comments:

Post a Comment