دل کی نظر سے، نظروں کے دل سے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/10/10

دل کی نظر سے، نظروں کے دل سے

dil-ki-nazar-se

فلم : اناڑی (1959)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : دل کی نظر سے، نظروں کے دل سے
گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راج کپور، نوتن
یوٹیوب : Dil Ki Nazar Se

دل کی نظر سے، نظروں کے دل سے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
سینہ سے اٹھ کر ،ہونٹوں پہ آیا
یہ گیت کیسا، یہ راگ کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے


کیوں بےخبر یوں کھنچی سی چلی جا رہی میں
یہ کون سے بندھنوں میں بندھی جا رہی میں
کچھ کھو رہا ہے، کچھ مل رہا ہے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے


ہم کھو چلے، چاند ہے یا کوئی جادوگر ہے
یا مدبھری یہ تمہاری نظر کا اثر ہے
سب کچھ ہمارا، اب ہے تمہارا
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے


آکاش میں ہو رہے ہیں یہ کیسے اشارے
کیا دیکھ کر آج ہیں اتنے خوش چاند تارے
کیوں تم پرائے، دل میں سمائے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے


Dil Ki Nazar Se - film: Anari (1959)

No comments:

Post a Comment