ہاں سیکھا میں نے جینا جینا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/11/13

ہاں سیکھا میں نے جینا جینا

jeena-jeena-badlapur

فلم : بدلہ پور (2015)
نغمہ نگار: پریہ سریا، دنیش وجن
نغمہ : ہاں سیکھا میں نے جینا جینا
گلوکار : عاطف اسلم
موسیقار : سچن جگر
اداکار : ورون دھون، نواز الدین صدیقی، یامی گوتم، ہما قریشی
یوٹیوب : Jeena Jeena | Badlapur 2015

دہلیز پہ میرے دل کی
جو رکھے ہیں تو نے قدم
تیرے نام پہ میری زندگی
لکھ دی میرے ہمدم


ہاں سیکھا میں نے جینا جینا، کیسے جینا
ہاں سیکھا میں نے جینا میرے ہمدم


نہ سیکھا کبھی جینا جینا، کیسے جینا
نہ سیکھا جینا تیرے بنا ہمدم


سچی سی ہیں یہ تعریفیں
دل سے جو میں نے کری ہیں
جو تو ملا تو سجی ہے
دنیا میری ہمدم
آسماں ملا زمیں کو میری
آدھے آدھے پورے ہیں ہم
تیرے نام ہی میری زندگی
لکھ دی میرے ہمدم


ہاں سیکھا میں نے جینا جینا، کیسے جینا
ہاں سیکھا میں نے جینا میرے ہمدم
نہ سیکھا کبھی جینا جینا، کیسے جینا
نہ سیکھا جینا تیرے بنا ہمدم


Jeena Jeena - film: Badlapur (2015)

No comments:

Post a Comment