دو پل کو تیری آنکھوں سے پینے کو ملے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/11/11

دو پل کو تیری آنکھوں سے پینے کو ملے

do-pal-jo-teri-aankhon-se

فلم : بہاروں کے سپنے (1967)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : دو پل کو تیری آنکھوں سے پینے کو ملے
گلوکار : آشا بھونسلے، اوشا منگیشکر
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، آشا پاریکھ
یوٹیوب : Do Pal Jo Teri Aankhon Se

دو پل کو تیری آنکھوں سے پینے کو ملے
ہم تو یہ جانیں سو سال جینے کو ملے


کہیں جو تم ہوتے ہمارے لیے
دو آنکھوں کے نشیلے سہارے لیے
یہ راتیں رک جاتیں نظارے لیے
آج ذرا مل کے جامِ دل چھلکے
بانہوں کی ڈالی تلے
ہم تو یہ جانیں سو سال جینے کو ملے


پیاسی نگاہیں ارے کس کو دکھائیں
کہاں لے کے جائیں دنیا کے ٹھکرائے ہم
جانیں ہم کیا ہیں ہائے
سب کے لبوں پر ہنسی ہے
کچھ ایسی محفل میں کیوں آئے ہم


صنم میرے آج ہم ترے کوچے سے پیاسے چلے
دوپل کو تیری آنکھوں سے پینے کو ملے
ہم تو یہ جانیں سو سال جینے کو ملے


Do Pal Jo Teri Aankhon Se - film: Baharon Ke Sapne (1967)

No comments:

Post a Comment