لاکھوں تارے آسماں میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/11/04

لاکھوں تارے آسماں میں

lakhon-tare-aasman-mein

فلم : ہریالی اور راستہ (1962)
نغمہ نگار: شیلندر
نغمہ : لاکھوں تارے آسماں میں
گلوکار : لتا منگیشکر، مکیش
موسیقار : شنکر جے کشن
اداکار : منوج کمار، مالا سنہا
یوٹیوب : Lakhon Tare Aasman Mein

لاکھوں تارے آسماں میں، ایک مگر ڈھونڈے نہ ملا
دیکھ کے دنیا کی دیوالی، دل میرا چپ چاپ جلا


قسمت کا ہے نام مگر، کام ہے یہ دنیا والوں کا
پھونک دیا ہے چمن ہمارے خوابوں اور خیالوں کا
جی کرتا ہے خود ہی گھونٹ دیں، اپنے ارمانوں کا گلا


سو سو صدیوں سے لمبی یہ غم کی رات نہیں ڈھلتی
اس اندھیاروں کے آگے اب اے دل، اک نہیں چلتی
ہنستے ہی لٹ گئی چاندنی اور اٹھتے ہی چاند ڈھلا


موت ہے بہتر اس حالت سے، نام ہے جس کا مجبوری
کون مسافر طے کر پایا، دل سے دل کی یہ دوری
کانٹوں ہی کانٹوں سے گزرا، جو راہی اس راہ چلا


Lakhon Tare Aasman Mein - film: Hariyali Aur Rasta (1962)

No comments:

Post a Comment