فلم : نمک حرام (1973)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : دئے جلتے ہیں، پھول کھلتے ہیں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، سیمی گریوال، ریکھا
یوٹیوب : Diye Jalte Hain | Namak Haraam
دئے جلتے ہیں، پھول کھلتے ہیں
بڑی مشکل سے مگر، دنیا میں لوگ ملتے ہیں
جب جس وقت کسی کا، یار جدا ہوتا ہیں
کچھ نہ پوچھو یارو دل کا، حال برا ہوتا ہے
دل پہ یادوں کے جیسے، تیر چلتے ہیں
دئے جلتے ہیں
دولت اور جوانی، ایک دن کھو جاتی ہے
سچ کہتا ہوں، ساری دنیا دشمن بن جاتی ہے
عمر بھر دوست لیکن، ساتھ چلتے ہیں
دئے جلتے ہیں
اس رنگ دھوپ پہ دیکھو، ہرگز ناز نہ کرنا
جان بھی مانگے، یار تو دے دینا، ناراض نہ کرنا
رنگ اڑ جاتے ہیں، دھوپ ڈھلتے ہی
دئے جلتے ہیں
No comments:
Post a Comment