ایسے تو نہ دیکھو کہ ہم کو نشہ ہو جائے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2021/12/15

ایسے تو نہ دیکھو کہ ہم کو نشہ ہو جائے

aise-to-na-dekho

فلم : تین دیویاں (1965)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : ایسے تو نہ دیکھو کہ ہم کو نشہ ہو جائے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیو آنند، نندہ، سیمی گریوال، کلپنا موہن
یوٹیوب : Ae Se To Na Dekho - Teen Deviyan

ایسے تو نہ دیکھو کہ ہم کو نشہ ہو جائے
خوبصورت سی کوئی ہم سے خطا ہو جائے
ایسے تو نہ دیکھو


تم ہمیں روکو پھر بھی ہم نہ رکیں
تم کہو کافر پھر بھی ایسے جھکیں
قدمِ ناز پہ اک سجدہ ادا ہو جائے
ایسے تو نہ دیکھو


یوں نہ ہو آنکھیں رہیں کاجل گھولیں
بڑھ کے بےخودی ہنسی گیسو کھولیں
کھل کے پھر زلفیں سیاہ کالی بلا ہو جائے
ایسے تو نہ دیکھو


ہم تو مستی میں جانے کیا کیا کہیں
لبِ نازک سے ایسا نہ ہو تمہیں
بیقراری کا گلہ ہم سے سوا ہو جائے
ایسے تو نہ دیکھو


Aise To Na Dekho - film: Teen Devian (1965)

No comments:

Post a Comment