فلم : خاموشی (1969)
نغمہ نگار: گلزار
نغمہ : وہ شام کچھ عجیب تھی
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : ہیمنت کمار
اداکار : وحیدہ رحمن، دھرمیندر، راجیش کھنہ
یوٹیوب : Woh Shaam Kuch Ajeeb Thi
وہ شام کچھ عجیب تھی
یہ شام بھی عجیب ہے
وہ کل بھی پاس پاس تھی
وہ آج بھی قریب ہے
جھکی ہوئی نگاہ میں کہیں میرا خیال تھا
دبی دبی ہنسی میں اک حسین سا گلال تھا
میں سوچتا تھا میرا نام گنگنا رہی ہے وہ
نہ جانے کیوں لگا مجھے کہ مسکرا رہی ہے وہ
میرا خیال ہے ابھی جھکی ہوئی نگاہ میں
کھلی ہوئی ہنسی بھی ہے دبی ہوئی سی چاہ میں
میں جانتا ہوں میرا نام گنگنا رہی ہے وہ
یہی خیال ہے مجھے کہ ساتھ آ رہی ہے وہ
وہ شام کچھ عجیب تھی ۔۔۔
No comments:
Post a Comment