جہاں چار یار مل جائیں - فلم شرابی - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/11

جہاں چار یار مل جائیں - فلم شرابی

jahan-chaar-yaar-mil-jaye-film-sharaabi

نغمہ : جہاں چار یار مل جائیں، وہیں رات ہو گلزار
فلم : شرابی (1984)
نغمہ نگار : پرکاش مہرا
گلوکار : کشور کمار، امیتابھ بچن
موسیقار : بھپی لہری
اداکار : امیتابھ بچن، جیہ پردا، پران
یوٹیوب : Jahan Chaar Yaar Mil Jaye - Sharaabi

جہاں چار یار مل جائیں، وہیں رات ہو گلزار
جہاں چار یار ۔۔۔
محفل رنگین جمے، دور چلے دھوم مچے
نظر دیکھے نئے چمتکار، جہاں چار یار ۔۔۔

One o'clock, in my house, there was a cat, there was a mouse
کھیل رہے تھے، ڈنڈا گلی، چوہا آگے، پیچھے بلی
چوہے کو پڑ گئے جان کے لالے، بولا مجھ کو کوئی بچا لے
چوہا آگے پیچھے بلی، پیچھے بلی چوہا آگے
چوہا آگے پیچھے بلی ۔۔۔

بند جھروکہ، بند تھی کھڑکی، بگڑی ہوئی تھی حالت اس کی
میرے پاس تھا بھرا گلاس، پی گیا چوہا ساری وہسکی
اکڑ کے بولا کہاں ہے بلی، دم دبا کے بلی بھاگی
چوہے کی پھوٹی قسمت جاگی
دم دبا کے بلی بھاگی، چوہے کی پھوٹی قسمت جاگی

کھیل رسکی تھا ۔۔۔
کھیل رسکی تھا، وہسکی نے کیا بیڑا پار
محفل رنگین جمے، دور چلے دھوم مچے
نظر دیکھے نئے چمتکار، جہاں چار یار ۔۔۔

ایک تھا husband ، ایک تھی wife
miserable تھی ان کی لائف
drunkard husband, fighter wife
دھیرے دھیرے شوہر اکڑا
روز کے جھگڑے، روز کے لفڑے، لفڑے جھگڑے اور جھگڑے لفڑے
لفڑے جھگڑے، جھگڑے لفڑے، جھگڑے لفڑے، لفڑے جھگڑے

بیوی کی تھی ایک سہیلی، اس نے اس کو کچھ سمجھایا
تب بیوی کی سمجھ میں آیا، رات کو شوہر پی کے آیا
دروازے پر پھر چلایا، آئی ی ، او وو
اس دن بیوی بن گئی بھولی، کنڈی کھولی ہنس کے بولی
جانِ تمنا، اندر آؤ، پہلے تو کچھ کھاؤ واؤ
پھر بستر پر ہونگی باتیں ، بڑے پیار سے کٹیں گی راتیں

شوہر چونکا، بھولے سے میں یہ کس کے گھر آ گیا، یار؟
میری بیوی مجھے کبھی بھی نہیں دے سکتی اتنا پیار!
شوہر بستر چھوڑ کے بھاگا، کنڈی تالا توڑ کے بھاگا
بھاگا رے بھاگا رے بھاگا رے ، ہا !

بولا دیوی معاف کیجیے، میرے ساتھ ذرا انصاف کیجیے
مجھ کو اپنے گھر جانا ہے، ورنہ بیوی پھر مارے گی
اس دن بیوی ہوش میں آئی، بند ہو گئی ساری لڑائی
نفرت ہاری، الفت جیتی، لٹی خوشی پھر لوٹ کے آئی
آئی رے آئی رے آئی رے آئی رے ، ہا !

پھر بیوی نے اتنا دیا پیار پینا چھوٹ گیا
پھر دونوں ایسے ملے، پیار میں ہی ڈوب گئے
پیار اگر ملے تو ہر نشہ ہے بےکار
جہاں چار یار ۔۔۔

Jahan Chaar Yaar Mil Jaye - film: Sharaabi (1984)

No comments:

Post a Comment