تم کو میرے دل نے پکارا ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/26

تم کو میرے دل نے پکارا ہے

tum-ko-mere-dil-ne-pukara-hai-rafoo-chakkar

نغمہ : تم کو میرے دل نے پکارا ہے
فلم : رفوچکر (1975)
نغمہ نگار : گلشن باورا
گلوکار : کنچن، شیلندر
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : رشی کپور، نیتو سنگھ
یوٹیوب : Tumko Mere Dil Ne Pukara Hai

تم کو میرے دل نے پکارا ہے بڑے ناز سے
اپنی آواز ملا دو، میری آواز سے

مجھ کو پہلی نظر میں لگا ہے یوں
ساتھ صدیوں پرانا ہے اپنا
اور صدیوں ہی رہنا پڑے گا
تم کو بن کے ان آنکھوں کا سپنا
یگ یگ کی قسمیں نبھا کے صنم
اس جگ کی رسمیں نبھا کے صنم
اپنی آواز ملا دو، میری آواز سے

پیار کی ان حسیں وادیوں میں
جھوم کے یونہی ملتے رہیں گے
زندگی کے سہانے سفر میں
ہمسفر بن کے چلتے رہیں گے
اس دل کے ارماں جگا کے صنم
مجھ کو بانہوں کی راہوں میں لا کے صنم
اپنی آواز ملا دو، میری آواز سے

Tumko Mere Dil Ne Pukara Hai - film: Rafoo Chakkar (1975)

No comments:

Post a Comment