نغمہ : شوخیوں میں گھولا جائے پھولوں کا شباب
فلم : پریم پجاری (1970)
نغمہ نگار : نیرج
گلوکار : لتا منگیشکر، کشور کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیوآنند، وحیدہ رحمن
یوٹیوب : Shokhiyon me ghola jaye
شوخیوں میں گھولا جائے پھولوں کا شباب
اس میں پھر ملائی جائے تھوڑی سی شراب
ہوگا یوں نشہ جو تیار وہ پیار ہے
ہنستا ہوا بچپن وہ، بہکا ہوا موسم ہے
چھیڑو تو ایک شعلہ ہے، چھو لو تو بس شبنم ہے
گاؤں میں، میلے میں، راہ میں، اکیلے میں
آتا جو یاد بار بار، وہ پیار ہے
رنگ میں پگھلے سونا، انگ سے یوں رس چھلکے
جیسے بجے دھن کوئی رات میں ہلکے ہلکے
دھوپ میں چھاؤں میں، جھومتی ہواؤں میں
ہر دم کرے جو انتظار، وہ پیار ہے
یاد اگر وہ آئے کیسے کٹے تنہائی
سونے شہر میں جیسے بجنے لگے شہنائی
آنا ہو، جانا ہو، کیسا بھی زمانہ ہو
اترے کبھی نہ جو خمار، وہ پیار ہے
No comments:
Post a Comment