نغمہ : تم سے مل کر نجانے کیوں
فلم : پیار جھکتا نہیں (1985)
نغمہ نگار : ایس ایچ بہاری
گلوکار : لتا منگیشکر ، شبیر کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : متھن چکرورتی، پدمنی کولہاپوری
یوٹیوب : Tum Se Milkar Na Jane kyun
تم سے مل کر نجانے کیوں اور بھی کچھ یاد آتا ہے
آج کا اپنا پیار نہیں ہے، جنموں کا یہ ناتا ہے
او پیار کی قاتل، پیار کی دشمن، لاکھ بنی یہ دنیا دیوانی
او ہم نے وفا کی راہ نہ چھوڑی، ہم نے تو اپنی ہار نہ مانی
اس موڑ سے بھی ہم گزرے ہیں، جس موڑ پہ سب لٹ جاتا ہے
اک تیرے بنا اس دنیا کی ہر چیز ادھوری لگتی ہے
تم پاس ہو کتنے، پاس مگر ، نزدیکی بھی دوری لگتی ہے
پیار جنہیں ہو جائے انہیں، کچھ اور نظر کب آتا ہے
مر کے کبھی جو ختم نہ ہو، یہ پیار کا وہ افسانہ ہے
تم بھی تو ہمارے ساتھ چلو، تو ہم کو وہاں تک جانا ہے
وہ جھوم کے اپنی دھرتی سے، آکاش جہاں مل جاتا ہے
No comments:
Post a Comment