جانے کہاں گئے وہ دن - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/10/28

جانے کہاں گئے وہ دن


نغمہ : جانے کہاں گئے وہ دن
فلم : میرا نام جوکر (1970)
نغمہ نگار : حسرت جےپوری
گلوکار : مکیش
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : راج کپور، سیمی گریوال، منوج کمار
یوٹیوب : Jaane Kahan Gaye Woh Din (HD) | Mera Naam Joker

جانے کہاں گئے وہ دن، کہتے تھے تیری راہ میں
نظروں کو ہم بچھائیں گے
چاہے کہیں بھی تم رہو، چاہیں گے تم کو عمر بھر
تم کو نہ بھول پائیں گے

میرے قدم جہاں پڑے، سجدے کیے تھے یار نے
مجھ کو رلا رلا دیا جاتی ہوئی بہار نے

اپنی نظر میں آج کل دن بھی اندھیری رات ہے
سایہ ہی اپنے ساتھ تھا، سایہ ہی اپنے ساتھ ہے

کل کھیل میں ہم ہوں نہ ہوں، گردش میں تارے رہیں گے سدا
بھولو گے تم، بھولیں گے وہ، پر ہم تمہارے رہیں گے سدا
رہیں گے یہیں اپنے نشاں، اس کے سوا جانا کہاں

جی چاہے جب ہم کو آواز دو
ہم ہیں وہیں ہم تھے جہاں
اپنے یہی دونوں جہاں، اس کے سوا جانا کہاں

Jaane Kahan Gaye Woh Din - film: Mera Naam Joker (1970)

No comments:

Post a Comment