فلم : پئینگ گیسٹ (1957)
نغمہ نگار: مجروح سلطان پوری
نغمہ : مانا جناب نے پکارا نہیں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : ایس ڈی برمن
اداکار : دیو آنند، نوتن
یوٹیوب : Mana Janab Ne Pukara Nahi - Paying Guest
مانا جناب نے پکارا نہیں
کیا میرا ساتھ بھی گوارا نہیں
مفت میں بن کے، چل دئیے تن کے
واللہ جواب تمہارا نہیں
یاروں کا چلن ہے غلامی، دیتے ہیں حسینوں کو سلامی
غصہ نہ کیجیے، جانے بھی دیجیے
بندگی تو، بندگی تو، لیجیے صاحب
ٹوٹا پھوٹا دل یہ ہمارا، جیسا بھی ہے اب ہے تمہارا
ادھر دیکھیے، نظر پھینکیے
دل لگی نہ، دل لگی نہ کیجیے صاحب
ماشاءاللہ، کہنا تو مانا، بن گیا بگڑا زمانہ
تم کو ہنسا دیا، پیار سکھا دیا
شکریہ تو، شکریہ تو کیجیے صاحب
No comments:
Post a Comment