فلم : دو بدن (1966)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : جب چلی ٹھنڈی ہوا
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : روی
اداکار : آشا پاریکھ، منوج کمار
یوٹیوب : Jab Chali Thandi Hawa Jab Uthi Kali Ghata | Do Badan 1966
جب چلی ٹھنڈی ہوا، جب اٹھی کالی گھٹا
مجھ کو اے جانِ وفا تم یاد آئے
زندگی کی دوستی، چاہے کتنی ہو حسیں
بن تمہارے کچھ نہیں
کیا مزہ آتا صنم، آج بھولے سے کہیں
تم بھی آ جاتے یہیں
یہ بہاریں یہ فضا، دیکھ کر او دلربا
جانے کیا دل کو ہوا، تم یاد آئے
یہ نظارے یہ سماں اور پھر اتنے جواں
ہائے رے یہ مستیاں
ایسا لگتا ہے مجھے جیسے تم نزدیک ہو
اس چمن سے جانِ جاں
سن کے پی پی کی صدا، دل دھڑکتا ہے میرا
آج پہلے سے سوا، تم یاد آئے
No comments:
Post a Comment