تیرے چہرے میں وہ جادو ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/11/08

تیرے چہرے میں وہ جادو ہے

Tere Chehre Mein Woh Jaadu Hai

فلم : دھرماتما (1975)
نغمہ نگار : اندیور
نغمہ : تیرے چہرے میں وہ جادو ہے
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : فیروز خان، ہیما مالنی
یوٹیوب : Tere Chehre Mein Woh Jaadu Hai | Dharmatma 1975

تیرے چہرے میں وہ جادو ہے، بن ڈور کھنچا جاتا ہوں
جانا ہوتا ہے اور کہیں، تیری اور چلا آتا ہوں

تیری ہیرے جیسی آنکھیں، آنکھوں میں ہے لاکھوں باتیں
باتوں میں رس کی برساتیں، مجھ میں پیار کی پیاس جگائے
تو جو اک نظر ڈالے، جی اٹھیں مرنے والے
لب تیرے امرت کے پیالے، دل میں جینے کی آس بڑھائے
چل پڑتے ہیں تیرے ساتھ، قدم میں روک نہیں پاتا ہوں

جب سے تجھ کو دیکھا ہے، دیکھ کے خدا کو مانا ہے
مان کے دل یہ کہتا ہے، میری خوشیوں کا تو ہے خزانہ
دے دے پیار کی منظوری، کر دے کمی میری پوری
تجھ سے تھوڑی بھی دوری، مجھ کو کرتی ہے دیوانہ
پانا تجھ کو مشکل ہی سہی، پانے کو مچل جاتا ہوں

Tere Chehre Mein Woh Jaadu Hai - film: Dharmatma (1975)

1 comment: