بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/11

بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں

banjara-hu-mai

فلم : آنکھ کا تارا (1978)
نغمہ نگار: کوی پردیپ
نغمہ : بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : سی ارجن
اداکار : سچن، اجیت، بھارت بھوشن
یوٹیوب : banjara hun mein (ankh ka tara )

بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں
وقت کا مارا ہوں، بنجارہ ہوں میں
کسی کا پیارا ہوں میں وقت کا مارا ہوں

مل کے بچھڑ گئی آنکھ جو مجھ سے
میں اس آنکھ کا تارا ہوں بنجارہ ہوں میں
کسی کا پیارا ہوں میں وقت کا مارا ہوں

اس نگری میں میں تو لوگو
آ گیا رمتا رمتا رے
مجھے بتا دو اس بستی میں
کہاں ملے گی ممتا رے
کہاں ملے گی ممتا
اپنے ہی گھر کی راہ جو بھولا
میں وہ راہی بچارہ ہوں
بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں

سارے نظارے مجھ سے روٹھے
جدا ہوئی ہر جیوتی رے
اک دن ٹوٹی تھی جو مالا
میں ہوں اس کا موتی رے
جس کو نصیبہ یہاں لے ڈوبا
میں وہ اک دکھیارا ہوں

سبھی سہارے چھوٹے جس کے
میں ہوں وہ دربھاگی رے
میں ہوں وہ دربھاگی
اب تو کہیں میرا دل نہیں لگتا
من ہے بنا بیراگی
اے داتا میرا ہاتھ پکڑ لے
میں جیون سے ہارا ہوں
بنجارہ ہوں میں کسی کا پیارا ہوں میں
وقت کا مارا ہوں، بنجارہ ہوں میں

Banjara hu mai - film: Ankh Ka Tara (1978)

No comments:

Post a Comment