دیکھو میں نے دیکھا ہے اک سپنا - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/08

دیکھو میں نے دیکھا ہے اک سپنا

dekho-maine-dekha-hai-ek-sapna

فلم : لو اسٹوری (1981)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : دیکھو میں نے دیکھا ہے اک سپنا
گلوکار : لتا منگیشکر، امیت کمار
موسیقار : آر ڈی برمن
اداکار : کمار گورو، وجیتا پنڈت
یوٹیوب : Dekho Maine Dekha Hai Ye Ek Sapna | Love Story

دیکھو میں نے دیکھا ہے اک سپنا
پھولوں کے شہر میں ہے گھر اپنا
کیا سماں ہے، تو کہاں ہے؟
میں آئی آئی آئی آئی
آ جا ۔۔۔

کتنا حسیں ہے یہ اک سپنا
پھولوں کے شہر میں ہے گھر اپنا
کیا سماں ہے، تو کہاں ہے؟
میں آیا آیا آیا آیا
آ جا ۔۔۔

یہاں تیرا میرا نام لکھا
رستہ نہیں یہ عام لکھا ہے
ہو، یہ ہے دروازہ تو جہاں کھڑی ہے
اندر آ جاؤ سردی بڑی ہے
یہاں سے نظارہ دیکھو پربتوں کا
جھانکوں میں کہاں سے، کہاں ہے جھروکہ
یہ یہاں ہے، تو کہاں ہے؟
میں آئی آئی آئی آئی

اچھا یہ بتاؤ کہاں پہ ہے پانی
باہر بہہ رہا ہے جھرنا دیوانی
بجلی نہیں ہے یہی اک غم ہے
تیری بندیا کیا بجلی سے کم ہے
چھوڑو مت چھیڑو بازار جاؤ
جاتا ہوں جاؤں گا پہلے یہاں آؤ
شام جواں ہے، تو کہاں ہے
میں آئی آئی آئی آئی

کیسی پیاری سی ہے یہ چھوٹی سی رسوئی
ہو ہم دونوں ہیں بس دوجا نہیں کوئی
اِس کمرے میں ہوں گی میٹھی باتیں
اُس کمرے میں گزریں گی راتیں
یہ تو بولو ہوگی کہاں پہ لڑائی
میں نے وہ جگہ ہی نہیں بنائی
پیار یہاں ہے، تو کہاں ہے
میں آئی آئی آئی آئی

Dekho Maine Dekha Hai Yeh Ek Sapna - film: Love Story (1981)

No comments:

Post a Comment