ہمارا دل آپ کے پاس ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2018/12/29

ہمارا دل آپ کے پاس ہے

hamara-dil-aapke-paas-hai

فلم : ہمارا دل آپ کے پاس ہے (2000)
نغمہ نگار: جاوید اختر
نغمہ : ہمارا دل آپ کے پاس ہے
گلوکار : ادت نارائن، الکا یاگنک
موسیقار : سنجیو درشن
اداکار : انیل کپور، ایشوریا رائے
یوٹیوب : Hamara Dil Aapke Paas Hai - Title Song

کیا آپ کو احساس ہے
بات اب یہ ہی خاص ہے
آپ کا دل ہمارے پاس ہے
ہمارا دل آپ کے پاس ہے
آپ کا دل ہمارے پاس ۔۔۔

یہ کیوں آج ریشم سی ہے روشنی
یہ کیا گیت سا ان ہواؤں میں ہے
تمہیں چھو کے ریشم ہوئی روشنی
میرے دل کی دھڑکن فضاؤں میں ہے
بہکے بہکے کئی دل میں جذبات ہیں
جاگی جاگی کوئی ان-کہی پیاس ہے
آپ کا دل ہمارے پاس ۔۔۔

وہ بادل اترنے لگے جھیل میں
پرندے درختوں پہ گانے لگے
جو تم ہمسفر ہو تو اے ہمسفر
ہمیں سارے منظر سہانے لگے
منزلوں سے گلے، راستے مل گئے
سپنے سچ ہو گئے پوری ہر آس ہے
آپ کا دل ہمارے پاس ہے
ہمارا دل آپ کے پاس ہے

Hamara Dil Aapke Paas Hai - film: Hamara Dil Aapke Paas Hai (2000)

No comments:

Post a Comment