فلم : بیجو باؤرا (1952)
نغمہ نگار: شکیل بدایونی
نغمہ : او دنیا کے رکھوالے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : نوشاد
اداکار : بھارت بھوشن، میناکماری
یوٹیوب : O Duniya Ke Rakhwale - BAIJU BAWARA
بھگوان ، بھگوان ، بھگوان
او دنیا کے رکھوالے
سن درد بھرے میرے نالے
آش نراش کے دو رنگوں سے دنیا تو نے بنائی
نیا سنگ طوفان بنایا، ملن کے ساتھ جدائی
جا دیکھ لیا ہرجائی
لٹ گئی میرے پیار کی نگری، اب تو نیر بہا لے
آگ بنی ساون کی برکھا، پھول بنے انگارے
ناگن بن گئی رات سہانی، پتھر بن گئے تارے
سب ٹوٹ چکے ہیں سہارے
جیون اپنا واپس لے لے، جیون دینے والے
چاند کو ڈھونڈے پاگل سورج، شام کو ڈھونڈے سویرا
میں بھی ڈھونڈوں اس پریتم کو، ہو نہ سکا جو میرا
بھگوان بھلا ہو تیرا
قسمت پھوٹی آس نہ ٹوٹی، پاؤں میں پڑ گئے چھالے
محل اداس اور گلیاں سونی، چپ چپ ہیں دیواریں
دل کیا اجڑا، دنیا اجڑی، روٹھ گئی ہیں بہاریں
ہم جیون کیسے گزاریں
مندر گرتا پھر بن جاتا، دل کو کون سنبھالے
No comments:
Post a Comment