چل چمیلی باغ میں ۔۔۔ - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/01/17

چل چمیلی باغ میں ۔۔۔

chal-chameli-baagh-mein

فلم : کرودھی (1981)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : چل چمیلی باغ میں ۔۔۔
گلوکار : لتا منگیشکر، سریش واڈیکر
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : دھرمیندر، ششی کپور، زینت امان، ہیما مالنی
یوٹیوب : Chal Chameli Baagh Mein Mewa Khilaoonga | Krodhi

چل چمیلی باغ میں میوہ کھلاؤں گا
میوے کی ٹہنی ٹوٹ گئی تو، چادر بچھاؤں گا
چادر کا پلو پھٹ گیا تو، درزی بلاؤں گا
درزی کی سوئی ٹوٹ گئی تو، گھوڑا دوڑاؤں گا
گھوڑے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تو، تم کو اٹھاؤں گا
دل میں بٹھاؤں گا
چل چمیلی باغ میں ۔۔۔

اتنا سب کچھ کر کے پھر دل میں بٹھاؤ گے
پہلے سے ہی دل میں بٹھا لو تم تھک جاؤ گے
چل چمیلی چل چمیلی باغ میں جھولا جھلاؤں گی
جھولے کی رسی ٹوٹ جائے گی تو، آنچل بچھاؤں گی
آنچل کا پلو پھٹ گیا تو، سی کر دکھاؤں گی
سوئی جو مجھ کو چبھ گئی، ہنس کر مناؤں گی
ہنس کر جو تم نہ مانے تو رو کر دکھاؤں گی
تم کو مناؤں گی
تم مان جاؤ گے، میں روٹھ جاؤں گی
چل چمیلی باغ میں ۔۔۔

یعنی سارا وقت کٹے گا تمہیں منانے میں
گھر میں بیٹھو کیا رکھا ہے باغ میں جانے میں
چل چمیلی باغ میں، پنچھی دکھاؤں گا
پنچھی ڈالی سے اڑ گئے تو، سیٹی بجاؤں گا
سیٹی سے بھی وہ نہ مڑے تو، بنسی بچاؤں گا
بنسی جو گر کے ٹوٹ گئی تو، میں گیت گاؤں گا
گیتوں میں تم کو پیار کی باتیں سناؤں گا
دن رات پھر تم کو میں یاد آؤں گا

یاد نہ آنا ورنہ مجھ کو نیند نہ آئے گی
آنکھوں ہی آنکھوں میں ساری رات جائے گی
چل چمیلی باغ میں، چوری سے جائیں گے
چوری سے مالی کی سبھی کلیاں چرائیں گے
کلیاں چرا کے تیرا گجرا بنائیں گے
یہ تو سوچو کیا ہوگا جو پکڑے جائیں گے
پکڑے جانے سے پہلے تو ہم بھاگ جائیں گے
چل چمیلی باغ میں ۔۔۔

Chal Chameli Baagh Mein Mewaa Khilaoonga - film: Krodhi (1981)

1 comment:

  1. واہ کیاکمال لوگ کیاکمال کام۔۔۔بہت اچھی سروس۔۔۔۔۔ لیکن انڈیاوالو تم نے ۲۰۰۰ کے بعدتفلموں اورگانوں کے حوالے بس گندہی ڈالاہے تمھاری ایک شاندارداستان فلموں گانوں سے رہی ہے واہ دل کرتاہے کہ بس ۱۹۳۰سے لیکر۱۹۸۰ کے دورمیں دوبارہ پہن جاوں ۔۔۔اب آپ کی فلموں میں سیکس ہوتاہے اورکچھ نہیں ۔۔۔۔آپ کی فلم انڈیسٹری کی حالت یہ ہے ہوگئی کہ اب کتے اورکتے کی دم جیسی فلمیں بناتے ہیں یہ ہے سوچ

    ReplyDelete