فلم : وقت (1965)
نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی
نغمہ : آگے بھی جانے نہ تو
گلوکار : آشا بھونسلے
موسیقار : روی
اداکار : بلراج ساہنی، راجکمار، سنیل دت، ششی کپور، سادھنا، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Aage bhi jaane na Tu | WAQT
آگے بھی جانے نہ تو، پیچھے بھی جانے نہ تو
جو بھی ہے بس یہی اک پل ہے
انجانے سایوں کا راہوں میں ڈیرہ ہے
اندیکھی بانہوں نے ہم سب کو گھیرا ہے
یہ پل اجالا ہے، باقی اندھیرا ہے
یہ پل گنوانا نہ، یہ پل ہی تیرا ہے
جانے والے سوچ لے
یہی وقت ہے کر لے پوری آرزو
اس پل کے جلوؤں نے محفل سنواری ہے
اس پل کی گرمی نے دھڑکن ابھاری ہے
اس پل کے ہونے سے دنیا ہماری ہے
یہ پل جو دیکھو تو صدیوں پہ بھاری ہے
جانے والے سوچ لے
یہی وقت ہے کر لے پوری آرزو
اس پل کے سائے میں اپنا ٹھکانا ہے
اس پل کے آگے پھر ہر شئے فسانہ ہے
کل کس نے دیکھا ہے، کل کس نے جانا ہے
اس پل سے پائے گا، جو تجھ کو پانا ہے
جانے والے سوچ لے
یہی وقت ہے کر لے پوری آرزو
No comments:
Post a Comment