فلم : جینے کی راہ (1969)
نغمہ نگار: آنند بخشی
نغمہ : ایک بنجارہ گائے، جیون کے گیت سنائے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : جتیندر، تنوجہ، سنجیو کمار
یوٹیوب : Ek Banjara Gaye Jeevan Ke Geet Sunaye | Jeene Ki Raah
سنو اک ترانہ، نیا ایک فسانہ
کہ آنگن میں میرے سویرے سویرے
ایک بنجارہ گائے، جیون کے گیت سنائے
ہم سب جینے والوں کو جینے کی راہ بتائے
زمانے والو کتابِ غم میں خوشی کا کوئی فسانہ ڈھونڈو
اگر جینا ہے زمانے میں تو ہنسی کا کوئی بہانہ ڈھونڈو
آنکھوں میں آنسو بھی آئے تو آ کر مسکائے
سبھی کا دیکھو نہیں ہوتا ہے نصیبہ روشن ستاروں جیسا
سیانا وہ ہے جو پت جھڑ میں سجا لے گلشن بہاروں جیسا
کاغذ کے پھولوں کو بھی جو مہکا کر دکھلائے
ایک بنجارہ گائے، جیون کے گیت سنائے
ہم سب جینے والوں کو جینے کی راہ بتائے
No comments:
Post a Comment