سنوار لوں ہائے سنوار لوں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/02/24

سنوار لوں ہائے سنوار لوں

sanwaar-loon

فلم : لٹیرا (2013)
نغمہ نگار: امیتابھ بھٹاچاریہ
نغمہ : سنوار لوں ہائے سنوار لوں
گلوکار : مونالی ٹھاکر
موسیقار : امیت ترویدی
اداکار : رنویر سنگھ، سوناکشی سنہا
یوٹیوب : Kun Faya Kun | Rockstar

ہواؤں کے جھونکے آج موسموں سے روٹھ گئے
گلوں کی شوخیاں جو بھنورے آ کے لوٹ گئے
بدل رہی ہے آج زندگی کی چال ذرا
اسی بہانے کیوں نہ میں بھی دل کا حال ذرا
سنوار لوں ہائے سنوار لوں
سنوار لوں ہائے سنوار لوں

برآمدے پرانے ہیں، نئی سی دھوپ ہے
جو پلکیں کھٹکھٹا رہا ہے کس کا روپ ہے
شرارتیں کرے جو ایسے بھول کے حجاب
کیسے اس کو نام سے، میں پکار لوں
سنوار لوں ہائے سنوار لوں

یہ ساری کوئلیں بنی ہیں آج ڈاکیاں
کوہو کوہو میں چٹھیاں پڑھیں مذاقیاں

انہیں کہو کہ نہ چھپائیں
کس نے ہے لکھا بتائیں
اس کی آج میں نظر اتار لوں
سنوار لوں ہائے سنوار لوں

ہوا کے جھونکے آج موسموں سے روٹھ گئے
گلوں کی شوخیاں جو بھنورے آ کے لوٹ گئے
بدل رہی ہے آج زندگی کی چال ذرا
اسی بہانے کیوں نہ میں بھی دل کا حال ذرا
سنوار لوں ہائے سنوار لوں

Sanwaar loon - film: Lootera (2013)

No comments:

Post a Comment