فلم : طوائف (1985)
نغمہ نگار: حسن کمال
نغمہ : اے خدائے پاک اے رب کریم
گلوکار : مہندر کپور
موسیقار : روی
اداکار : رشی کپور ، رتی اگنی ہوتری، پونم ڈھلوں
یوٹیوب : Aye Khuda-E-Paak Aye Rabbul Kareem | TAWAIF (1985)
اے خدائے پاک اے ربِّ کریم
کہہ کے بسم اللہ رحمان و رحیم
سر جھکاتے ہیں تیرے دربار میں
ہم تو خادم ہیں تیری سرکار میں
ہے تو ہی مالک تو ہی بندہ نواز
جانتا ہے تو ہمارے دل کے راز
کیا زمیں کیا آسماں کیا صبح و شام
ہے سبھی تیرے اشاروں کے غلام
تو جو چاہے ذرہ بھی ہو آفتاب
جس کو چاہے اس کو دے تو بےحساب
جس پہ ہو تیری عنایت کی نظر
ہے فرشتوں سے بھی اعلیٰ وہ بشر
کوئی مفلس ہے کہ دولت مند ہے
تیری رحمت کا ضرورت مند ہے
نیک ہے اور کون بد انساں ہے
اس کو تو بس تجھ کو ہی پہچاں ہے
کیا خبر جو یہاں گنہگاروں میں ہو
وہ تیری قدرت کے شاہکاروں میں ہو
ہم کو دکھلا نیکیوں کا راستہ
تجھ کو ہے اپنے نبی کا واسطہ
دل کو دو دنیا کی دولت بخش دے
یعنی انساں کی محبت بخش دے
اے خدائے پاک اے رب کریم
کہہ کے بسم اللہ رحمان و رحیم
No comments:
Post a Comment