تم نے کسی کی جان کو جاتے ہوئے دیکھا ہے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/03/29

تم نے کسی کی جان کو جاتے ہوئے دیکھا ہے

tumne-kisi-ki-jaan-ko

فلم : راجکمار (1964)
نغمہ نگار: حسرت جئےپوری
نغمہ : تم نے کسی کی جان کو جاتے ہوئے دیکھا ہے
گلوکار : محمد رفیع
موسیقار : شنکر جےکشن
اداکار : شمی کپور، سادھنا
یوٹیوب : Tumne Kisi Ki Jaan Ko | Rajkumar

تم نے کسی کی جان کو جاتے ہوئے دیکھا ہے
وہ دیکھو مجھ سے روٹھ کر، میری جان جا رہی ہے

کیا جانے کس قصور کی دی ہیں مجھے سزائیں
دیوانہ کر رہی ہیں ، توبہ شکن ادائیں
زلفوں میں منہ چھپا کر ، مجھ کو لبھا رہی ہے

گھبرا رہی ہے خود بھی بےچین ہو رہی ہے
اپنے ہی خونِ دل میں دامن ڈبو رہی ہے
بےجان رہ گئے ہم ، وہ مسکرا رہی ہے

مستی بھری گھٹائیں اب جا کے روک لو تم
تم کو میری قسم ہے سمجھا کے روک لو تم
اس کی جدائی دل پر نشتر چلا رہی ہے

Tumne Kisi Ki Jaan Ko - film: Rajkumar (1964)

No comments:

Post a Comment