اپنے جیون کی الجھن کو کیسے میں سلجھاؤں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/10

اپنے جیون کی الجھن کو کیسے میں سلجھاؤں

apne-jeewan-ki-uljhan-ko

فلم : الجھن (1975)
نغمہ نگار: ایم جی حشمت
نغمہ : اپنے جیون کی الجھن کو کیسے میں سلجھاؤں
گلوکار : کشور کمار، لتا منگیشکر
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : سنجیو کمار، سلکھشنا پنڈت
یوٹیوب : Apne Jeevan Ki Uljhan Ko

اپنے جیون کی الجھن کو کیسے میں سلجھاؤں
اپنوں نے جو درد دئیے ہیں کیسے میں بتلاؤں

پیار کے وعدے ہو گئے جھوٹے، وفا کے بندھن ٹوٹے
بن کے جیون ساتھی کوئی، چین میرا کیوں لوٹے
ایسے جیون ساتھی سے میں کیسے ساتھ نبھاؤں
اپنے جیون کی الجھن کو ۔۔۔

کیسے کیسے بھید چھپائیں، ہاتھوں کی ریکھائیں
کوئی نہ جانے اس جیون کو، یہ کس اور لے جائیں
پڑھ نہ پاؤں لیکھ ودھی کا، پل پل میں گھبراؤں
اپنے جیون کی الجھن کو ۔۔۔

دل میں ایسا درد چھپا ہے، مجھ سے سہا نہ جائے
کہنا تو چاہوں اپنوں سے میں، پھر بھی کہا نہ جائے
اپنے جیون کی الجھن کو ۔۔۔

Apne Jeevan Ki Uljhan Ko - film: Uljhan (1975)

No comments:

Post a Comment