جیون سے بھری تیری آنکھیں - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/11

جیون سے بھری تیری آنکھیں

jeevan-se-bhari-teri-aankhe

فلم : سفر (1970)
نغمہ نگار: اندیور
نغمہ : جیون سے بھری تیری آنکھیں
گلوکار : کشور کمار
موسیقار : کلیان جی آنند جی
اداکار : راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور
یوٹیوب : Jeevan Se Bhari Teri Ankhen

جیون سے بھری تیری آنکھیں
مجبور کرے جینے کے لیے
ساگر بھی ترستے رہتے ہیں
تیرے روپ کا رس پینے کے لیے

تصویر بنائے کیا کوئی
کیا کوئی لکھے تجھ پہ کویتا
رنگوں چھندوں میں سمائے گی
کس طرح سے اتنی سندرتا
اک دھڑکن ہے تو دل کے لیے
اک جان ہے تو جینے کے لیے

مدھوبن کی سگندھ ہے سانسوں میں
بانہوں میں کمل کی کوملتا
کرنوں کا تیز ہے چہرے پہ
ہرنوں کی ہے تجھ میں چنچلتا
آنچل کا تیرے ہے تار بہت
کوئی چاک جگر سینے کے لیے

Jeevan Se Bhari Teri Aankhe - film: Safar (1970)

No comments:

Post a Comment