تمہیں اپنا ساتھی بنانے سے پہلے - Musafir | Bollywood Entertainment | Best Songs & Articles Urdu Script

2019/04/12

تمہیں اپنا ساتھی بنانے سے پہلے

tumhe-apna-sathi-banane

فلم : پیار جھکتا نہیں (1985)
نغمہ نگار: ایس ایچ بہاری
نغمہ : تمہیں اپنا ساتھی بنانے سے پہلے
گلوکار : لتا منگیشکر، شبیر کمار
موسیقار : لکشمی کانت پیارے لال
اداکار : متھن چکرورتی، پدمنی کولہاپوری
یوٹیوب : Tumhe Apna Sathi Banane Se Pehle

ہزاروں آندھیاں آئیں، ہزاروں بجلیاں چمکیں
کبھی ساتھی کو تنہا، راہ میں چھوڑا نہیں کرتے
تمہیں اپنا ساتھی بنانے سے پہلے
میری جان مجھ کو بہت سوچنا ہے
محبت کی دنیا بسانے سے پہلے
میری جان مجھ کو بہت سوچنا ہے

کہاں سے میں لاؤں گا ریشم کی ساڑی
یہ بنگلہ یہ موٹر نہیں لے سکوں گا
میرا دل ہی بس اک میری ملکیت ہے
جو چاہو تو بس میں یہی دے سکوں گا
مگر دل کی دھڑکن سنانے سے پہلے
میری جان مجھ کو بہت سوچنا ہے

یہ رنگیں یارا حدیں زندگی کی
بہت کچھ تمہیں ہنس کے کھونا پڑے گا
کبھی میری غربت نے آنسو دیا تو
تمہیں بھی ساتھ رونا پڑے گا
مگر ساتھ رلانے سے پہلے
میری جان مجھ کو بہت سوچنا ہے

میں ڈرتا ہوں اس دن کی رسوائیوں سے
کہیں پیار پر اپنے دنیا ہنسے نہ
محبت کی ہو بدنامی ہم سے
زمانہ کہیں ہم پہ طعنے کسے نہ
ستاروں کی محفل سجانے سے پہلے
میری جان مجھ کو بہت سوچنا ہے

محبت جنہیں ہو گئی ہو کسی سے
محبت کا انجام کب سوچتے ہیں
یہ ایسا سنہرا سفر ہے
جس میں ہزاروں ہیں ناکام کب سوچتے ہیں
چراغِ وفا اپنے ہاتھوں میں لے کر
محبت کی راہوں میں جو چل پڑے ہیں
بیاباں میں ہوگی کہ صحرا میں ہوگی
کہاں ہوگی اب شام کہاں سوچتے ہیں
محبت کے ماروں کو اب اور اے دل
ستائیں گی کیا سختیاں زندگی کی
جنہیں تھک کے نیند آ گئی پتھروں پر
وہ دنیا کا آرام کب سوچتے ہیں

یہ انسان کیا ہے خدا کے بھی آگے
کبھی پیار دنیا میں جھکتا نہیں ہے
پیار کبھی بھی جھکتا نہیں ہے
محبت ہی جن کی خدا بن چکی ہے
کسی اور کا نام کب سوچتے ہیں
محبت جنہیں ہو گئی ہو کسی سے
محبت کا انجام کب سوچتے ہیں
محبت کا انجام کب سوچتے ہیں

Tumhe Apna Sathi Banane Se Pehle - film: Pyar Jhukta Nahin (1985)

No comments:

Post a Comment